دھونی کو مت سیکھاؤ سبکدوش کب ہونا :وارن

لندن ۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی مہم میں مہندرسنگھ دھونی کا اہم رول ہوگا۔37 سالہ یہ کھلاڑی اس وقت زبردست فارم میں ہے اورمسلسل اپنی افادیت ثابت کررہا ہے۔ حالانکہ کچھ لوگوں کولگتا ہے کہ دھونی کا سب سے بہترین وقت گزرچکا ہے۔ دھونی کے نقادوں کو آسٹریلیا کے سابق عظیم کرکٹر شین وارن نے زبردست جواب دیا ہے۔شین وارن نے کہا کہ دھونی پراٹھنے والے سوالوں سے وہ حیران ہیں۔ شین وارن کا ماننا ہے کہ دھونی جس طرح کا کرکٹ کھیل رہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے وہ جب تک چاہیں کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ شین وارن نے کہا مہندر سنگھ دھونی نے ہندوستانی کرکٹ کی زبردست خدمت کی ہے۔ انہوں نے ہندوستانی کرکٹ کے لئے اپنا سب کچھ دیا ہے، مجھے یقین نہیں ہوتا کہ کچھ لوگ مہندر سنگھ دھونی کے ورلڈکپ ٹیم میں ہونے پرسوال اٹھا رہے ہیں۔ وارن نہ مزید کہا کہ جہاں تک بات سبکدوشی کی ہے تو اس میں کیوں نہیں لے لیتے کی جگہ کیوں لے رہوہوبولنا چاہئے۔ صرف مہندرسنگھ دھونی یہ بتا سکتے ہیں کہ وہ سبکدوش کب ہوں گے۔ پھر چاہے اس ورلڈکپ کے بعد یا پانچ سال بعد وہ جانتے ہیں کہ صحیح وقت کب ہوگا۔ دھونی جب چاہیں تب سبکدوش ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ اتنا اچھا کھیل رہے ہیں۔ مہندرسنگھ دھونی حال ہی میں ختم ہوئے آئی پی ایل 2019 میں زبردست فارم میں تھے۔ انہوں نے چینائی سوپرکنگس کے لئے سب سے زیادہ رنز بنائے ۔ دھونی نے اس ٹورنامنٹ میں 15 میچوں میں 83.20 کی اوسط سے 416 رن بنائے تھے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 134.62 کا تھا۔