دھونی کو خود پر بننے والی فلم سے تقریباً 100 کروڑ کا فائدہ؟

نئی دہلی۔4 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی زندگی پر بنائی جانیو الی فلم کی رائلٹی کے ضمن میں 80 کروڑ روپے طلب کئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس رقم میں معاملات طے پاجانے کے بعد دھونی کو 20 کروڑ روپے ادا کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ دھونی فلم کی آمدنی سے ہونے والے منافع میں بھی حصہ پائیں گے، تاہم اس کی فریقین نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔دھونی پر فلم بنانے کے حقوق فاکس اسٹار اسٹوڈیو نے حاصل کئے ہیں اور فلم کو ہندوستانی ہدایت کار نیرج پانڈے بنارہے ہیں، جس میں ششانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ابھی تک فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیاگیا ہے تاہم اس کے پوسٹر جاری کئے جاچکے ہیں۔ دھونی ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش ہوچکے ہیں تاہم وہ ونڈے اور ٹوئنٹی 20 میں ٹیم کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہیں۔