دھونی کو بڑھتی عمرکا احساس بیٹی دلانے لگی

کارڈیف۔7 جولائی(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی نے آج اپنی 37 ویں سالگرہ منائی لیکن اس موقع پر انکی بیٹی نے انہیں بڑھتی عمر کا احساس دلوانے لگی اورکہا کہ’’پاپا آپ بوڑھے ہورہے ہو‘‘۔بی سی سی آئی کے ٹوئٹراکاؤنٹ سے جاری کردہ ویڈیو میں جہاں ویراٹ کوہلی اور دھونی کی بیوی ساکشی سے لیکر ان کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے دھونی کو سالگرہ کی مبارک باد دی وہیں انکی بیٹی زیوا نے انہیں بڑھتی عمر کا احساس دلایا۔ گزشتہ رات انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد دھونی اپنی بیوی ساکشی اور بیٹی زیوا کے علاوہ ہندوستانی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور عملہ کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا۔