رانچی 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مقامی کھلاڑی اورہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کل یہاں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے مقابلہ میں عدم شرکت کی وجہ سے مقامی شائقین میں مقابلہ کے متعلق دلچسپی نہیں دیکھی جارہی ہے۔ امکان ہے کہ یہاں کھیلے جانے والے مقابلے کے دوران میدان خالی رہے گا۔ جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے نائب صدر منوج کمار نے کہا ہے کہ صرف 40 فیصد ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں جبکہ 20 ہزار کامپلیمنٹری ٹکٹیں دی گئی ہیں۔ یہاں جاریہ سال 19جنوری کو پہلا بین الاقوامی مقابلہ کھیلا گیا تھا اور اب دھونی موجود نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے مقابلہ میں شائقین کی دلچسپی نہیں ہے۔