دھونی پسندیدہ کھلاڑی کی دوڑ میں کوہلی سے آگے

نئی دہلی۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) دنیا کے سب سے امیرکھلاڑیوں میں ایک اورسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر سب سے زیادہ فالوور کے معاملے میں ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی کا نام شمار ہو چکا ہے لیکن اپنے ملک میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کھلاڑیوں میں کیریئر کی آخری اننگز کھیل رہے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی سب سے آگے ہیں۔سابق کپتان دھونی کو حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں ناقص کارکردگی کے لئے تنقید کا سامنا کر نا پڑا تھا ، لیکن ان کی مقبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اور اب بھی وہ ملک کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سب سے آگے ہیں ۔ دلچسپ ہے کہ دھونی ملک میں پسند کیے جانے والے کرکٹروں میں کوہلی اور سچن تندولکر سے بھی آگے ہیں۔حال ہی میں’’یوگو‘‘کی طرف سے ایک سروے میں قریب چالیس لاکھ لوگوں سے آن لائن رائے کے مطابق37 سالہ کرکٹر کو پسند کے معاملے میں7.7 فیصد ووٹ ملے ہیں ۔ سچن کو سروے میں 6.8 فیصد نشانات جبکہ کوہلی کو محض4.8 فیصدووٹ ملے۔ دھونی ملک کے سب سے زیادہ کامیاب ٹسٹ کپتانوں میں ہیں جنہوں نے اپنی قیادت میں27 میچ جتوائے اور ہندستان کو آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں سال2009 میں پہلی مرتبہ نمبر ایک بنایاتھا ۔دھونی ٹسٹ سے سبکدوشی کے علاوہ تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں۔