دھونی پر مقدمہ 13 ستمبر کو آئندہ سماعت

نئی دہلی۔29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ایک مرتبہ پھر قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے۔ مقامی عدالت میں دو حریف کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کرنے پر ان کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسٹار وکٹ کیپر نے پہلے ہی فٹنس چین اسپورٹس فٹ کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے جس کے بعد انہوں نے ایک دوسری چین فِٹ سیون سے بھی معاہدہ کرلیا۔درخواست میں کہا گیا کہ دوسرے ادارے سے ان کا معاہدہ ختم کیا جائے۔ عدالت نے دونوں کمپنیوں اور مہندردھونی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ کی مزید سماعت 13ستمبر تک ملتوی کر دی۔