دھونی نے یوراج کو ٹیم سے باہر کیا : یوگراج

چندی گڑھ ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی بولی کے دوران آج یوراج سنگھ کو 16 کروڑ کے عوض دہلی ٹیم میں شامل کئے جانے پر ان کے والد یوگراج سنگھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہیکہ ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی وجہ سے ان کے بیٹے ٹیم میں موجود نہیں کیونکہ دھونی نہیں چاہتے تھے کہ یوراج سنگھ ورلڈ کپ کی ٹیم کا حصہ بنیں۔ دریں اثناء والد کے اس بیان کے فوری بعد 33 سالہ یوراج سنگھ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں دھونی کی قیادت کے دوران اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوئے ہیں اور مستقبل میں بھی دھونی کے ساتھ بہتر کرکٹ کی امید کررہے ہیں۔