دھونی نے کئی مرتبہ ٹیم سے باہر ہونے سے بچایا:ایشانت

نئی دہلی ۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کے فاسٹ بولر ایشانت شرما نے کہا کہ مہندرسنگھ دھونی نے ان کے پورے کیریئرکے دوران کافی مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا جب میں نے ماہی (دھونی) بھائی کی ٹیم میں کھیلا توانہوں نے ہمیشہ میراساتھ دیا۔ انہوں نے کئی بارمجھے ٹیم سے باہرہونے سے بچایا۔کئی مرتبہ مجھے لگا کہ میں ٹیم سے باہر ہوجاوں گا، لیکن میں ٹیم میں تھا۔ ایشانت شرما نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) 12 میں کھیلیں گے۔ اس متعلق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے یہ بات کہی۔ ایشانت شرما سے جب میڈیا نے پوچھا کہ دھونی کی کپتانی اورموجودہ کپتان ویراٹ کوہلی میں کیا فرق ہے؟ اس پرانہوں نے کہا دھونی ٹیم کیلئے بڑی شخصیت ہیں۔ وہ کپتان کی بھی مدد کرتے ہیں، وہ ایک آئیڈیل شخص ہیں۔ ٹیم کے لئے دھونی کا کیا مطلب ہے، آپ اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔کوہلی کے بارے میں ایشانت شرما نے کہا کہ اب ٹیم میں سینئرہونے کے ناطے کوہلی میرے پاس آتے ہیں اورکہتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ تھکے ہوئے ہیں، لیکن ایک سینئرہونے کے ناطے آپ کوٹیم کے لئے ایسی بولنگ کرنا ہے، مجھے آپ پراعتماد ہے۔ واضح رہیکہ حالیہ برسوں میں ایشانت شرما نے ٹسٹ کرکٹ میں شاندارمظاہرہ کیا ہے۔