دھونی نے میچ کے دوران چہرکو ڈانٹا

نئی دہلی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کنگس الیون پنجاب کی اننگ کے 19ویں اوورمیں دھونی کی ناراضگی کا اندازبھی دیکھنے کو ملا۔ ان کے غصے کا شکاربنے دیپک چہر۔ دھونی کے غصے کا نتیجہ بھی فوراً نظرآیا اورچہرکی لائن اورلینتھ درست بھی ہوگئی۔چنئی سپرکنگس اورکنگس الیون پنجاب کے درمیان مقابلے کے دوران ایک بارپھر سے مہندرسنگھ دھونی کے دماغ کا جادو دیکھنے کو ملا۔ اس میچ میں دھونی نے کئی موقعوں پراپنی دانشمندی کی مثال پیش کی اورپنجاب کومیچ سے باہرکردیا۔ پہلے بلے سے انہوں نے طوفانی اننگ کھیلی اوراس کے بعد گیند بازی کے وقت انہوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کرکے کنگس الیون پنجاب کو حیران کردیا۔کنگس الیون پنجاب کی اننگ کے 19ویں اوورمیں دھونی کی ناراضگی کا اندازبھی دیکھنے کو ملا۔ ان کے غصے کا شکاربنے دیپک چہر۔ دھونی کے غصے کا نتیجہ بھی فوراً نظرآیا اورچہرکی لائن اورلینتھ درست بھی ہوگئی۔ دراصل ہوا یہ کہ پنجاب کی ٹیم کو آخری دو اووروں میں جیت کے لئے 39 رن چاہئے تھے۔ دھونی نے گیند تھمائی پاورپلے میں بولنگ کرنے کے استاد دیپک چہرکو۔ چہرنے یارکرگیند ڈالنے کی کوشش کی اوراس کوشش میں گیند ہائی فل ٹاس رہی۔ بیٹنگ کررہے سرفرازنے بلا لگاتے ہوئے اسے تھرڈ مین سمت میں چوکے کے لئے روانہ کردیا۔ گیند کمرسے اوپرفل ٹاس تھی، ایسے میں امپائرنے اسینوبال قراردیا۔دیپک چہرکی غلطیوں سے دھونی خفاہوگئے۔ وہ دوڑتے ہوئے گئے اورچہرسے منصوبہ کے مطابق گیند ڈالنے کوکہا۔ وہ جس طرح سے چہرکوکہہ رہے تھے، اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے انہیں زیادہ تجربہ کرنے کے بجائے سیدھی گیند ڈالنے کوکہہ رہے تھے۔ دھونی نے جب ناراضگی کا اظہارکیا تو دیپک چہرکا چہرہ اترگیا اوروہ ان سے آنکھیں بھی نہیں ملا پارہے تھے۔