دھونی میں فطری صلاحیتیں : ہولڈر

نئی دہلی ۔26 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نوجوان ویسٹ انڈیز او ڈی آئی کیپٹن جیسن ہولڈر کے خیال میں چینائی سوپر کنگس میں اُن کی میعاد بہت خوب رہی کیونکہ انھوں نے کپتانی کی باریکیاں کسی اور سے نہیں بلکہ ہندوستان کے لمیٹیڈ اوورس کیپٹن ایم ایس دھونی سے سیکھیں ۔ ہولڈر نے یہاں ایک ایونٹ کے موقع پر بتایا کہ دھونی بااثر کھلاڑی ہیں۔ حقیقی معنوں میں وہ لیڈر ہیں اور میں نے آئی پی ایل میں اُن سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کا
پول تیار کرنے کا خواہاں
کراچی ۔26 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید کو اعتماد ہے کہ نئے ٹیلنٹ پول کے ساتھ یہ ممکن ہوجائیگا کہ اسپیشلسٹ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ تشکیل دیا جائے جس سے مستقبل قریب میں اُنھیں فائدہ پہونچے گا ۔ سابق ٹسٹ بیٹسمین نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ پاکستان اس قسم کا پول تیار کرنے کوشاں ہیں جبکہ پہلے ہی بعض کھلاڑیوں پر بھروسہ کیا جاچکا ہے جو زمبابوے کے خلاف دو میچ کی سیریز کے دوران ٹی ٹوئنٹی طرز میں کامیاب ہوئے ۔