دھونی دنیا کے چوتھے کامیاب ترین وکٹ کیپر بن گئے

برسبین ۔19 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنے والے دنیا کے چوتھے وکٹ کیپر بن گئے۔ دھونی نے آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹسٹ میں کرس راجرس کا کیچ لے کر آسٹریلیا کے ہیلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بین الاقوامی کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکار کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقہ کے مارک باوچر کو حاصل ہے۔ انہوں نے 596 اننگز میں 998 شکار کئے۔ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ 905 شکارکے ساتھ دوسرے، کمار سنگاکارا 652 شکار کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دھونی 629 شکار کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دھونی نے 459 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ کپتان نے 496 کیچز اور 133 اسٹمپس کئے۔