چینائی ۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم چینائی سوپر کنگس نے اپنے گھریلو میدان میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو شکست دی۔ ٹیم کے پاس کامیابی کا جشن منانے کا وقت نہیں تھا کیونکہ ٹیم کو جے پورکیلئے روانہ ہونا تھا جہاں جمعرات کو وہ اپنا اگلا میچ کھیلنے والی ہے۔ ایرپورٹ پر فلائٹ کا انتطار کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی نے اپنے سوشل میڈیا پر تصویر شائع کی ہے جس میں وہ اور ان کی بیوی بے پیک پر سر رکھ کر سوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔ دھونی نے تصویر کے کیپشن میں لکھا آئی پی ایل کے وقت کی عادت پر جانے کے بعد یہ ہوتا ہے جب آپ کی فلائٹ صبح جلدی ہوتی ہے۔ آئی پی ایل کے مصروف شیڈول مین اکثر کھلاڑیوں کو بہت تھکان ہوجاتی ہے۔ میچ کھیلنے کے ساتھ مسلسل سفرکرنا کھلاڑیوں کیلئے کافی تھکا دینے والاعمل ہوتا ہے۔