دھونی اور بھونیشور کو درجہ بندی میں نقصان

دبئی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ونڈے درجہ بندی میں ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی کو ایک مقام کے نقصان کے بعد 9 واں مقام پر اکتفا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بولنگ شعبہ میں بھونیشور کمار کو بھی ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور اب وہ بولروں کی درجہ بندی میں آٹھویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بولر رویندر جڈیجہ بدستور 9 ویں مقام پر فائز ہیں جبکہ بیٹسمینوں کے زمرہ میں ویراٹ کوہلی بدستور دوسرے مقام پر موجود ہیں۔ مہیندر سنگھ دھونی ہاتھ کے زخم کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف حالیہ منعقدہ 5 ونڈے مقابلوں کی سیریز میں شرکت نہیں کرپائے تھے جس کی وجہ سے درجہ بندی میں انہیں نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔