دھون، کوہلی اور پجارا ناکام، ہندوستان کا بہتر آغاز

ناٹنگھم 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف یہاں پہلے ٹسٹ میں ٹاس کر بیاٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اوپنر شکھر دھون کے علاوہ ٹیم کے دو اہم بیٹسمنوں ویراٹ کوہلی اور چیٹیشور پجارا ٹیم کے لئے بہتر مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔ شکھر دھون 24 گیندوں میں صرف12 رنز بناکر اُس وقت میزبان بولر جیمس اینڈرسن کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے پریرار کے ہاتھوں اُس وقت آؤٹ ہوئے جب ٹیم کا اسکور صرف 33 رنز تھا۔ لنچ کے وقفہ تک ابتدائی نقصان کے بعد مرلی وجئے اور پجارا (38) نے دوسری وکٹ کے لئے 106 رنز بنائے لیکن لنچ کے وقفہ کے بعد انگلش بولروں نے یکے بعد دیگرے پجارا کو 32 رنز اور کوہلی کو ایک رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 107/3 تک پہنچادیا۔ تادم تحریر ہندوستان نے چائے کے وقفہ تک 177/3 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ مرلی وجئے نے 92 اور اجنکیا راہنے 32 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے لئے اینڈرسن نے 2 اور براڈ نے کوہلی کو آؤٹ کیا۔