یلاریڈی ۔ 17اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر پر شیوار میں دھوبی گھاٹ تعمیر کیلئے منڈل پریشد صدر مسٹر گنگا دھر ضلع پریشد رکن مسٹر سامیل ‘ تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی کے ساتھ ملکر اراضی کا معائنہ کیا ۔ دھوبی گھاٹ تعمیرات کیلئے منڈل کے کچھ افراد نے ان دنوں رویندر ریڈی رکن اسمبلی سے ملاقات کر کے اپیل کی تھی ۔ اس لئے رکن اسمبلی کے احکام پر یلاریڈی شیوار پر سی ایس آئی چرچ کے قریب موجودہ کونتا کنٹہ کے پاس دھوبی گھاٹ تعمیرات کیلئے اراضی کا معائنہ کیا ۔