کراچی ۔8جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کو اپنے آبائی شہر فیصل آباد میں بین الاقوامی کرکٹ اکیڈیمی کو عسکریت پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکی کے بعد بند کردینا پڑا ہے ۔ اجمل نے توثیق کی ہے کہ دھمکی موصول ہونے کے بعد انہوں نے فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر اور فیصل آباد اگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کے بعد عارضی طور پر اکیڈیمی بند کردی ہے ۔مذکورہ یونیورسٹی کی اراضی پر موجود اکیڈیمی کو بند کرنے کے ضمن میں اجمل نے کہا ہے کہ حکومت نے پشاور آرمی اسکول سانحہ کے بعد دیگر تعلیمی اداروں پر بھی حملہ کے خدشات ظاہر کئے ہیں اور عارضی طور پر اکیڈیمی کو تو بند کردیا گیاہے تاہم سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا ۔