دوبئی ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بحرین کے ایک شیعہ اکثریتی علاقہ میں ہوئے دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایک دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے یہ اطلاع دی گئی۔ دھماکے کے بعد پولیس نے اس علاقہ میں ٹریفک آمد و رفت کو مسدود کردیا۔ یاد رہے کہ شیعہ مستقروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ گذشتہ کچھ عرصہ سے جاری ہے اور یہ دھماکہ ان حملوں کی ایک کڑی ہے۔ دوسری طرف شیعوں کی جانب سے 2011ء سے اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے سیکوریٹی فورسیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں جس میں اب تک 89 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔