حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایک دھماکو ذخیرہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا اور بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوز دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ تاہم اس ٹولی کا اصل سرغنہ ہنوز مفرور اور پولیس کی گرفت سے باہر بتایا گیا ہے ۔ تاہم امونیا کی بڑی مقدار میں موجودگی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ ایس او ٹی ویسٹ زون نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے راجندر نگر کے علاقہ ہنومان نگر کے ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ ایس او ٹی کی اس کارروائی میں 41 سالہ جی بکایا 45 سالہ جی انجیا 45 سالہ بی وینکٹایا 45 سالہ نرسمیا 40 سالہ نرسمہا ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے 1620 ڈیٹونیٹرس 350 اجلیٹن اسٹک 30 کیلو امونیا ابوٹ 40 کمپریسن ٹریکٹر 20 بنڈلس اور بلاسٹنگ باکس کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں دھماکو اشیاء کا ذخیرہ کرنے کیلئے انہوں نے کسی قسم کی کوئی اجازت یا پھر ان کے سرغنہ مفرور ایلیا کے یہاں کوئی لائیسنس نہیں تھا اور غیر قانونی انجام دئے جارہے تھے ۔ پولیس نے اس خصوص میں بتایا کہ آیا کتنے عرصہ سے یہاں ذخیرہ کیا جارہا تھا اور کس مقصد کیلئے یہ دھماکو اشیاء استعمال میں لائی جارہی تھی ۔ پولیس اس کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔ ایلایا منی کونڈا علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم کی اس کارروائی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ۔ چونکہ دھماکو اشیاء آبادی میں رکھا گیا تھا ۔ ایس او ٹی نے مزید کارروائی کیلئے گرفتار افراد کو راجندر نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔