حیدرآباد ۔ /7 ستمبر (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم نے حمایت ساگر ٹول گیٹ کے قریب تلاشی مہم کے دوران کار میں غیرقانونی طور پر منتقل کئے جانے والے دھماکو اشیاء کو برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ کرشنا ، 45 سالہ نرسمہا اور 40 سالہ نرسملو اپنی کار میں 750 جلیٹن اسٹک اور 475 دھماکو مادے منتقل کررہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے مذکورہ افراد ضلع میدک سے دھماکو اشیاء راجندر نگر منتقل کررہے تھے انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔