دھرنی ویب سائٹ تربیتی پروگرام کا آغاز

کریم نگر /18 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت دھرنی ویب سائیٹ کے ذریعہ زمینات کا رجسٹریشن وغیرہ کے کاموں کو تحصیل داروں کے حوالے کردیا ہے ۔ دھرنی اسپیشل آفیسر آر کمار اور ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے کیا ۔ قدیم ضلع کریم نگر عادل آباد ڈاٹا انٹری آپریٹرس کو دھرنی ویب سائیٹ پر سہ روزہ تربیتی پروگرام رکھا گیا ۔ دھرنی خصوصی آفیسر ضلع کلکٹر نے پروگرام کا آغاز کیا اور مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ نیا پروگرام 2 جون سے حکومت شروعات کرنے والی ہے ۔ اس کیلئے ہر دفتر میں ایک کمپیوٹر آپریٹر کا تقرر ہوگا ۔ رجسٹریشن کو فوری کرنے حکومت دھرنی طریقہ لایا ہے ۔ اس پروگرام میں آر ڈی او راجہ گوڑ تربیت کار تحصیلدار گیت سنگھ ریونیو رجسٹریشن عملہ موجود تھا ۔