گمبھی راؤ پیٹ /18 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے موضع گورنٹال میں آج انجمن باہمی امداد ادارے کی جانب سے خرید جانے والے دھان کے خریدی کے مرکز کا افتتاح صدرنشین انجمن باہمی امداد ادارے کریم نگر کونڈوری راویندر راؤ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود کاشتکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے رویندر راؤ نیکہا کہ ضلع بھر میں گذشتہ کی طرح اس سال میں انجمن کی جانب سے دھان کی خریدی کے مراکز قائم کرتے ہوئے کاشتکاروں کو واجبی قیمت ادا کرتے ہوئے دھان کو خریدا جارہا ہے ۔ لہذا کاشتکاروں کو چاہئے کہ وہ دھان کو رائس ملس کے بجائے دھان کے خریدی کے مرکز کو فروخت کریں جہاں اے گریڈ دھان کی قیمت 1440 روپئے اور بی گریڈ دھان کی قیمت فی کنٹل 1420 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ اس موقع پر انجمن کوآپشن رکن عبدالوحید کے علاوہ ستیم راؤ ، وینکٹ سوامی ، بنڈا رمیش ، راجہ رامن وغیرہ موجود تھے ۔