کریم نگر /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خریف میں دھان کے حصول کیلئے امدادی قیمت پر خریدی کیلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت متعلقہ عہدیداروں کو محکمہ سیول سپلائی کے کمشنر سی پارتھا سارتھی نے کی ۔ پیر کی شام تمام اضلاع کے لکٹرس سے حیدرآباد سے دھان کی خریدی پر ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دھان کے حصول کیلئے ضرورت کے مطابق گنی بیاگس قبل ازو قت ہی مہیا کرنے کا مشورہ دیا ۔ خریدی مراکز پر ضروری بنیادی سہولتوں کو فراہم کریں ۔ ٹارپولین دھان کی صفائی کی مشین ، نمی کی پیمائش کی مشین بھی دستیاب رکھیں ۔ آئی کے پی خواتین کو دھان کی خریدی پر ٹریننگ دیں اور آن لائین ادائیگی کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے کہا کہ خریف سیزن کیلئے جملہ 675 خریدی مراکز قائم کئے گئے ۔ ضلع میں خریف میں 10 لاکھ 10 ہزار میٹرک ٹن دھان کے آنے کی توقع ہے جس میں 2 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن عوام کی ضروریات کے بعد ماباقی دھان میں تقریباً 5 لاکھ میٹرک ٹن دھاون حکومت کے ذریعہ خریدی کی جائے گی ۔ باقی دھان رائس ملرس خریدیں گے ۔ ضلع میں 15 اکٹوبر کے بعد کسان خریدی مراکز کو دھان لائیں گے ۔ ضلع میں 80 لاکھ گنی بیاگ کا ذخیرہ موجود ہے ۔ مزید 40 لاکھ گنی بیاگس کی ضرورت ہے خواہش کی ۔ اسی طرح 10 ہزار ٹارپولین 785 دھان کی صفائی کے مشین 300 نمی کی پیمائش کے مشین کی ضرورت ہے درخواست کی ۔ اس ویڈیو کانفرانس میں ضلع سیول سپلائی عہدیدار چندرا پرکاش محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائرکٹر پرساد و دیگر نے شرکت کی ۔