دھان کی خریدی مرکز کا معائنہ

کریم نگر ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خریف میں کسانوں کی دھان کی پیداوار کو اقل ترین امدادی شرح فراہم کرنے کیلئے ہی آئی کے پی دھان کی خریدی مراکز قائم کر کے حکومت دھان اکھٹا کررہے ہے ۔ کمشنر برائے محکمہ سیول سپلائی سی پارتھا سارتھی نے یہ بات کہی ۔ جمعہ کی شام سرسلہ منڈل کے موضع گوپال راؤ میں قائم کئے گئے ۔ آئی کے پی دھان کی خریدی مرکز کا انہوں نے معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے آئی کے پی کی خواتین سے دھان کی خریدی پر تفصیلات دریافت کی ۔اس مرکز کے احاطہ میں کتنے کسان ہیں ‘ کتنے کنٹل دھان آئیں گے دریافت کیا ۔ قبل تخمینہ تیار کر کے کسی بھی قسم کی دشواری نہ پیش آئے خریدی کرنے کا مشہور دیا اور کہا کہ کسان آئی کے پی خریدی مراکز کو لاتے ہوئے دھان کی امدادی قیمت 1400کسی بھی صورت میں ادا کریں ۔ کسان بھی معیار کا خیال رکھیں ‘17% سے زیادہ نمی ہو تو دھان نہ لیں ‘ کسانوں کو اس معاملے میں بیداری فراہم کریں۔