یلاریڈی۔/3مئی، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے رگھوواپلی میں تانڈور کو آپریٹیو انجمن کی زیر نگرانی چیرمین مسٹر سائی ریڈی نے دھان خریداری سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسان اس سنٹرسے استفادہ کریں۔ دھان فروخت کرنے والے کسانوں کو جلد رقم دلانے کے اقدامات کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ونڈو سی ای او مسٹر امرت راؤ، منڈل پریشد رکن مسٹر راما گوڑ موجود تھے۔ منڈل لنگم پیٹ کے بھوانی پیٹ، آئیلا پور مواضعات میں 600 کنٹل دھان خریدے گئے ہیں۔ NACCB ضلع ڈائرکٹر و لنگم پیٹ سنگل ونڈ و چیرمین مسٹر سمپت گوڑ نے کسانوں سے کہا کہ دھان سکھا کر سنٹروں پر لائیں جہاں فوری اس کا وزن کیا جائے گا۔ کسان کسی حال سنگل ونڈو کے قائم کردہ خریداری سنٹروں پر ہی اپنے دھان فروخت کیلئے منتقل کریں دلالوں سے محفوظ رہیں۔ حکومت فی کنٹل دھان کو 1450 روپئے قیمت ادا کررہی ہے۔ اس موقع پر سی ای او مسٹر جئے پال ریڈی، سرپنچ پنڈری، سرینواس ریڈی موجود تھے۔