دکن گرامینا بینک میں ڈکیتی کی ناکام کوشش ، سارق گرفتار

حیدرآباد 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) کوبیر مستقر میں بینک ڈکیتی کی ایک ناکام کوشش کی گئی ۔ اے راملو ڈی ایس پی بھینسہ نے بتایا کہ بینک میں سرقہ کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو اندرون 24 گھنٹے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ خصوصی پولیس ٹیم کو متحرک کرنے پر رات 11 بجے ایک پولیس جوان پراوین نے بڑی مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی میں استعمال کرنے کیلئے سارق نے جو جاگ لایا تھا، وہی جاگ کو واپس لوٹانے کی غرص سے پولیس جوان نے تحقیقات کرتے ہوئے جاگ کی شناخت ہونے پر کسی شخص نے سارق کے گھر کا پتہ ملنے پر پولیس کانسٹبل پراوین نے فون پر پولیس کو اطلاع دی۔ فوراً کوبیر سب انسپکٹر چندر نائیک بھکوا پولیس ٹیم کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ کر سارق سے پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے اقبال جرم کیا۔ کوبیر کے رہنے والے ملزم میکل راجندر (24 سال) کو گرفتار کرکے ایک کیس درج کیا گیا۔ بعدازاں پولیس کانسٹبل پراوین نے مستعدی کا مظاہرہ کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر ڈی ایس پی نے انعام سے نوازا۔