جکارتہ۔25اگست(سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ ایشین گیمز میں برونزمیڈل جیتنے والی دپیکا پللیکل اورجوشنا چینپّاکو18 ویں ایشیائی کھیلوں کے اسکویش مقابلے کے خاتون سنگلز سیمی فائنل میں آج سیمی فائنل میں شکست کے بعدبرونزمیڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔دونوں ہندوستانی خاتون کھلاڑیوں کو سیمی فائنل میں ملیشیائی کھلاڑیوں کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دپیکا کو ملیشیا کی این نکول ڈیوڈ نے 3-0 سے اور جوشنا کو ملیشیا کی ہی سواسانگری سبرامنیم نے 3۔1 سے شکست دی۔اس شکست کے ساتھ دونوں ہندوستانی کھلاڑیوں کے حصے میں کبرونزمیڈلس آئے ۔