دُنیا کی سب سے طویل قامت کم عمر لڑکی کا قد 7 فیٹ

دوبئی۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 17 سالہ ترک لڑکی دنیا کی قدآور ترین کمسن لڑکی بن گئی۔ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے بموجب رومیسا گیلگی کا قد 7 فیٹ 0.09 اِنچ ہے۔ اسے اس کے آبائی قصبہ کاراووک میں ورلڈ ریکارڈ کے عہدیداروں کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ جنہوں نے اسے دنیا کی قدآور ترین کمسن لڑکی تسلیم کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ عطا کیا۔ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ اس کا یہ قد ایک منفرد مرض ویورس سنڈروم کا نتیجہ ہے جو جنینی بے قاعدگی کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے اور تیز رفتار نشو ونما کی وجہ بن جاتا ہے۔ رومیسا نے کہا کہ اسے مزید قدآور ہونے کی توقع نہیں ہے۔