دو یمنی صوبوں پر سعودی عرب کے فضائی حملے

صنعاء ۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دو شمال مغربی صوبوں صعدہ اور حجہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 30 سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں سے قبل حوثی باغیوں نے منگل کو سعودی عرب کے ایک سرحدی قصبے کی جانب مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے تھے۔ان کے ردعمل میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے چہارشنبہ کی صبح تک بمباری کی ہے۔ حوثی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فضائی حملوں کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور کم سے کم 100 زخمی ہوگئے ہیں۔