حیدرآباد۔ 22 نومبر (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم خاتون نے کمسن لڑکیوں کو اغوا کرنے کے بعد ان کے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یادو بستی لنگرحوض میں آج شام نامعلوم خاتون نے مکان کے سامنے کھیل رہی دو کمسن لڑکیوں کا اغوا کرلیا اور انہیں قریب میں لے جاکر ان کے طلائی زیورات اور چاندی کی چین کا سرقہ کرکے وہاں سے فرار ہوگئی۔ اغوا کرنے والی خاتون نے سرقہ کے بعد لڑکیوں کو مکان سے کچھ فاصلے پر چھوڑ کر فرار بھاگ گئی۔ لنگر حوض پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔