حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں دو کاروں کے تصادم کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے بموجب تھٹکیسر پدا عنبرپیٹ کے قریب دو تیز رفتار کار اچانک ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں تین افراد جن کی شناخت تروملیش ، نرسنگ اور کارتک کی حیثیت سے کی گئی ہے برسر موقع ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ سفر کرنے والے تین دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے نعشوں کو گاندھی ہاسپٹل اور زخمیوں کو مقامی دواخانوں کو منتقل کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔