دو مہلک بم دھماکوں کے بعد وزیرداخلہ عراق مستعفی

بغداد ۔ 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے وزیرداخلہ محمد غابان نے آج اعلان کیا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا ہے کیونکہ بغداد میں ایک مہلک بم دھماکہ سے 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اتوار کے دن اولین ساعتوں میں ایک پرہجوم خریداری کے علاقہ میں بم دھماکہ ہوا تھا۔ امکان ہیکہ صیانتی چوکی میں داخل ہونے کا راستہ دہشت گردوں نے کامیابی سے معلوم کرلیا تھا۔ غابان نے یہ بھی کہا کہ فوجی چوکیوں کی بھی جانچ کی جانی چاہئے۔ حکومت کی کوششوں میںشہر کو محفوظ بنانا بھی شامل ہے۔