حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے تین دھوکہ بازاوں کو گرفتار کرلیا جو دو منہ کے سانپ کو ماورائے فطرت کا کرشمہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔
بتایا جاتا ہیکہ 36 سالہ موہن سنگھ اپنے دو ساتھیوں جی ستیہ نارائنا اور پی پروین کمار ریڈی کو گڑی کا دواخانہ نواب صاحب کنٹہ کے قریب اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ سانڈ بوآ (دو منہ کے سانپ) کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ افراد نے ضلع میدک کے چیگنٹہ علاقہ سے دو منہ کے سانپ کو پکڑ کر اسے حیدرآباد منتقل کیا اور بعدازاں اسے خواہشمند گاہکوں کو منہ مانگی قیمت میں فروخت کرنے کے منتظر تھے ۔
گرفتار افراد کے قبضہ سے سانڈ بوآ سانپ جسے ڈبل انجن بھی کہا جاتا ہے ، کے ساتھ ایک ترازو اور دو موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے انہیں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے حوالے کردیا ۔