شمس آباد۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر ڈی آئی آئی عہدیداروں نے ایک اطلاع پر دو مسافرین کی تلاش لی چنانچہ ان کے قبضہ سے 5 کیلو سونا برآمد ہوا۔ تفصیلات کے بموجب عہدیداروں نے کل شام ایک اطلاع پر دلی سے آنے والے مسافرین کی تلاشی لی جس میں دو مسافرین کے قبضہ سے پانچ کیلو سونا برآمد ہوا جس پر عہدیداروں نے سونے کو ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔