حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) ٹولی چوکی کے علاقہ میں ایک ماربل شوروم میں پیش آئے حادثہ میں دو مزدور ہلاک و دیگر ایک شدید زخمی ہوگیا ۔ انسپکٹر گولکنڈہ سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ 24 سالہ سریندر سہانی اور 30 سالہ اجے نامی مزدور ہلاک اور کشور سہانی شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتاے کہ عزیز باغ کے علاقہ میں واقع ایک بڑے ماربل کے شوروم پر ماربل لوڈ کئے جارہے تھے کہ مزدوروں کی لاپرواہی کے سبب حادثہ پیش آیا ۔ سات مزدور جو بڑے پتھر اتارنے کی کوشش میں تھے کہ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا اور دو مزدور پتھر کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے ۔ جن کا تعلق بہار سے تھا اور ہلاک و زخمی مزدور ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ گولکنڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔