ریو ڈی جینرو۔28 مئی (سیاست ڈاٹ کام )برازیل کے عالمی شہرت یافتہ سابق فٹ بالر رونالڈینیو نے سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے اپنی دو گرل فرینڈز کے ساتھ شادی کا منصوبہ بنایا ہے۔ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے رونالڈینیو نے کہا کہ وہ دو لڑکیوں کے ساتھ شادی نہیں کررہے ، خبریں بے بنیاد ہیں۔اس سے پہلے برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ رونالڈینیو جلد ہی دو لڑکیوں سے شادی کر رہے ہیں۔برازیل میں کسی مرد کا دو خواتین کے ساتھ شادی کرنا قانوناً ممنوع ہے اور اس کی سزا 6 سال قید ہے۔ڈیلی میل کے مطابق رونالڈینیو اپنی شادی کو سرکاری طورپر رجسٹرڈ کروانے سے گریز کر رہے ہیں تاکہ وہ قانون کی پکڑ میں نہ آسکیں۔