دو لاپتہ افراد کی نعشیں برآمد

حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) معین آباد اور چیتنیہ پوری پولیس نے دو علحدہ واقعات میں لاپتہ افراد کی نعشوں کو برآمد کرلیا ہے۔ معین آباد پولیس کے مطابق 18 سالہ سرینادر جو مرتضی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ گذشتہ 4 روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا اور شخص کی گمشدگی کی رپورٹ بھی معین آباد پولیس اسٹیشن میں کی گئی تھی ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر آج گنڈی پیٹ سے اس شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 45 سالہ سینو جو پیشہ سے میستری تھا ۔ نیو ماروتی نگر کتہ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شحص کل گھر سے کام کیلئے نکلا تھا ۔ جو واپس نہیں لوٹا اور پولیس نے کتہ پیٹ علاقہ سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔