حیدرآباد /24 مارچ ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر پولیس نے ایدولہ آباد تالاب میں غرقاب عنبرپیٹ کے ساکنان مختار اور شکیل کی نعشوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عنبرپیٹ علاقہ کے ساکنان 26 سالہ شیخ شکیل اور 42 سالہ مختار گذشتہ روز مچھلیوں کا شکار کرنے ایدولہ آباد تالاب گئے تھے جہاں یہ دونوں مشتبہ طور پر غرقاب ہوگئے ۔ پولیس گھٹکیسر مصروف تحقیقات ہے ۔