دو عہدیداران پولیس کے خلاف تحقیقات کا حکم

حیدرآباد ۔ /7 جون (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے سی پی ایل عنبرپیٹ کے ایڈیشنل کمانڈنٹ مسٹر موسیٰ بن ابراہیم اور ایک اور عہدیدار محمد یوسف محی الدین کی کرپشن اور بدعنوانیوں کے الزامات کے بعد ان کے خلاف ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدار کے ذریعہ تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ ریاستی وزارت داخلہ نے ایک جی او جاری کیا جس میں مسٹر موسیٰ بن ابراہیم اور مسٹر یوسف محی الدین کے خلاف تحقیقات کیلئے سابقہ ڈائرکٹر جنرل و آئی پی ایس عہدیدار مسٹر الوک سریواستو اور ایڈوکیٹ ایس سرینواس راؤکا تقرر کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق میں مذکورہ دو عہدیداروں نے ان پر عائد کئے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے تحریری بیانات داخل کئے ۔ لیکن ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ نے ان کے خلاف مزید تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں ۔