دو علیحدہ واقعات میں دو لڑکیوں کی خود کشی

حیدرآباد /24 جنوری ( سیاست نیوز ) دنڈیگل اور تکارام گیٹ کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک نے شادی طئے ہونے کے سبب اور دوسری جو شادی سے راضی نہیں تھے نے خودکشی کرلی۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 19 سالہ سریشا جو سورام ویلیج علاقہ کے ساکن راملو کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کی شادی طئے ہوئی تھی اور اس کی شادی کیلئے والدین اپنے آبائی مقام کی اراضی کو فروخت کرنے گئے تھے جس سے لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ پولیس حدود میں 18 سالہ لاونیا کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ لاونیا اے سی ایس نگر کالونی کے ساکن سامبھایا کی بیٹی تھی ۔ لڑکی کو شادی پسند نہیں تھی اور یہ شادی کے نام سے نفرت کرتی تھی اور اس کی شادی کی تیاریاں جاری تھیں ۔ جس سے دلبرادشتہ ہوکر لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔