حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے ایک اور امتحان میں غیر حاضری سے دلبرداشتہ دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علحدہ واقعات جوبلی ہلز اور راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 23سالہ مادھوی جو یوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن شیوا پرساد کی بیٹی تھی ایم بی اے کی تعلیم کے بعد ملازمت کی تلاش میں تھی اور ملازمت کے حصول میں دشواری سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 19سالہ بھارگوی نائیک جو راجندر نگر علاقہ کے ساکن میرا رتن نائیک کی بیٹی بی فارمیسی کی طالبہ بتائی گئی جو گزشتہ روز اپنے انٹرنل امتحان میں غیر حاضر تھی جس سے وہ دلبرداشتہ ہوکرخودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔