حیدرآباد۔15اگسٹ(سیاست نیوز) معمولی بات پر ہوئے جھگڑے کے دوران ایک سوڈانی شہری نے دوسرے سوڈانی شہری پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں 22 سالہ راسیش ہلاک ہوگیا۔ چہارشنبہ کی رات دیر گئے راجندرنگر میں پیش آئے واقعہ کے دوران راسیش کے دوست عبداللہ نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں راسیش کی موت واقع ہوگئی ۔ بتایاجاتاہے کہ رات دیر گئے دونوں کے درمیان معمولی بات پر بحث و تکرار ہوئی اور نوبت جھگڑے پر آگئی جس کے نتیجہ میں سوڈانی شہری کی سوڈانی شہری کے ہاتھو ں موت واقع ہوگئی ۔ مہلوک راسیش اپنے دوست عبداللہ کے ہمراہ بندلہ گوڑہ میں قیام پذیر تھا ۔