دو روزہ مصری کانگریس کے اجلاس کا انعقاد

قاہرہ۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ عرب وزرائے صحت کی کونسل کا 41 واں اجلاس عرب لیگ سکریٹریٹ جنرل کے ہیڈکوارٹرس پر کل منعقد کیا گیا۔ مجلس وزرائے صحت نے تکنیکی سکریٹریٹ کو ضروری ضروریات صحت کی فراہمی کی ذمہ داری عائد کی۔ شامی پناہ گزینوں اور پڑوسی ممالک کے بے گھر افراد کو 2 لاکھ ڈالرس مالیاتی امداد منظور کی گئی کیونکہ مصر میں پناہ گزین شامیوں کی صحت ابتر ہے۔ وزیر صحت عزت مآب عبداللہ بن خالد القحطانی کی زیر قیادت قطر کے وفد نے دیگر ریاستوں کے ارکان عاملہ کے ساتھ شرکت کی۔

جن میں قطر، لیبیا، عراق، مصر، تیونیشیا، فلسطین، صومالیہ اور عمان کے نمائندے شریک تھے۔ کونسل میں صحت اور فلسطینیوں کی انسانی صورتحال پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایک لاکھ ڈالر ان کی فوری طبی ضروریات کے لئے شعبۂ صحت میں منظور کئے جائیں۔ کونسل نے ایڈس کے خلاف جدوجہد کی عرب حکمت عملی کو بھی منظوری دی۔ ایڈس کے مقابلے میں عرب چوکھٹا دسویں دفاعی نشانوں کی تکمیل کا پابند ہے اور اس کو حکمت عملی میں اہمیت دی جارہی ہے۔

اجلاس میں عرب معاشی و سماجی ترقی چوٹی کانفرنس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا جو تیونس میں آئندہ سال کے اوائل میں مقرر ہے۔ عرب ممالک کے اور جنوبی امریکہ کے وزارت صحت کا اجلاس 2 اپریل کو پیرو میں مقرر ہے۔ عرب لیگ کے معتمد عمومی ڈاکٹر نبیل العربی نے اپنے افتتاحی خطبہ میں عرب ممالک کے وزرائے صحت پر زور دیا کہ شامی عوام کے مسائل دور کرنے کے لئے تمام انسانی اور حفظان صحت کی کوششوں پر زور دیں اور فلسطین، صومالیہ، یمن اور کوموروس کو طبی امداد فراہم کریں۔