حیدرآباد ۔ 19 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : دو روزہ لائف اسٹائیل ایگزیبیشن ، ٹرینڈس کا تاج کرشنا بنجارہ ہلز میں جنوبی ہند کی اداکارہ ویملا رمن کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ اس دوران کاٹن ، سلک ، ملبوسات جن میں ڈیزائنر ساڑیاں بھی شامل ہوں گی کی نمائش کی جائے گی ۔ ایک ہی چھت کے نیچے گاہکوں کو مختلف اقسام کی جیولری ، فیشن ڈیزائنر ، ملبوسات ، ہوم ڈیکرس ، بچوں کے ملبوسات دستیاب رہیں گے ۔ یہ نمائش 20 فروری تک جاری رہے گی جب کہ اس میں 70 سے زائد اسٹالس لگائے جائیں گے ۔۔