حیدرآباد /30 مارچ ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین فوت ہوگئیں ۔ پوجا کے دوران حادثاتی طور پر جھلس کر ایک اور غلط دوائی کا استعمال کرنے سے ایک ضعیف خاتون کی موت کا واقعہ پیش آیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 32 سالہ گائتری جو تارناکہ علاقہ کے ساکن شنکرن کی بیٹی تھی ۔ 16 مارچ کے دن یہ خاتون پوجا کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 76 سالہ وائی لکشمی جو ٹی وی کالونی ونستھلی پورم علاقہ کے ساکن سبرامنیم کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی صحت خراب تھی اور اس کا علاج چل رہا تھا پولیس ذرائع کے مطابق اس خاتون نے درد کے تیل کو ٹانک کے طور پر استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔