دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 26 جون (سیاست نیوز) امریکی ویزا کی کوشش میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک لڑکی اور خرابی صحت سے تنگ آکر ایک خاتون دونوں کی خودکشی کے واقعات کوکٹ پلی اور گاندھی نگر پولیس حدود میں پیش آئے ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 28 سالہ سواتی جو بی ٹیک کی طالبہ تھی ‘ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ کے ساکن کمارا سوامی کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی امریکہ روانگی کیلئے ویزا کی کوشش میں تھی تاہم ویزا کے حصول میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ جیوتی جو سیکنڈ بازار سکندرآباد علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی اس خاتون نے 19 جون کے دن نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیاگیا جہاں کل رات وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق جیوتی نے خرابی صحت کے سبب انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔