حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ ایک نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا اور دوسری نے ذہنی تناؤ کا عالم میں خودکشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ اور ناچارم پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 28 سالہ ٹی منی جو ہاوزنگ بوورڈ کالونی مولا علی کے ساکن سدرشن کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی خانگی ملازمت کرتی تھی ۔ ایک سال قبل اس نے اپنی ملازمت چھوڑ دی تھی اور ملازمت کی تلاش میں تھی تاہم ملازمت نہ ملنے سے معاشی پریشانیوں کا شکار اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 21 سالہ سریشا جو بی ٹیک طالبہ بتائی گئی ہے ۔ راگھویندر نگر کالونی ناچارم کے ساکن لنگم کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی نے ذہنی تناؤ کے عالم میں انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس ناچارم نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔