حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف اور اپل پولیس حدودمیں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 50 سالہ یاداماں جو توکوگوڑہ امبیڈکر نگر کالونی کے ساکن جنگیا کی بیوی تھی ۔ 25 مارچ کے دن یہ اس خاتون نے اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر خود کو آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ اپل پولیس کے مطابق 18 سالہ نندنی جو لکشمی نارائنا کالونی کے علاقہ کے ساکن رام بابو کی بیٹی تھی اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔