دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) شوہر سے معمولی بات پر جھگڑے کے بعد ایک اور خرابی صحت سے تنگ آ کر دو خواتین نے خودکشی کرلی۔ واقعات مشیرآباد اور پہاڑی شریف پولیس حدود میں پیش آئے۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 28 سالہ راگھوبی جو فرینڈس کالونی مشیرآباد علاقہ کے ساکن سنتوشی کی بیوی تھی، اس خاتون کا شوہر سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ راگھوبی نے اپنی ایک سالہ بچی کو سنبھالنے کی شوہر سے خواہش کی تھی اور شوہر نے انکار کردیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 50 سالہ کالااماں جو مامڑپلی کے ساکن بکشاپتی کی بیوی تھی، اس خاتون نے 21 اکٹوبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔