حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز اور مہیشورم کے علاقوں میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ تاہم پولیس کے بیانات کے مطابق ان دو واقعات میں خواتین کی خودکشی کی وجوہات ایک جیسی ہیں اور دونوں ہی واقعات میں خواتین نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ہے ۔ تاہم پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 32 سالہ رینو کا جو این بی ٹی نگر علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی تھی ۔ رینو کا خانگی ملازمہ تھی دونوں میاں بیوی ملازمت کرتے تھے ۔ لیکن کل وہ ملازمت پر نہیں گئی اور گھر میں اکیلی تھی اور اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رینو کا اپنی صحت کے تعلق سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 27 سالہ جیہ اماں جو گلور ویلیج مہیشورم کے ساکن سامیا کی بیوی تھی خرابی صحت سے تنگ آکر کل خودسوزی کرلی اور آج علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
سلطان بازار اور چلکل گوڑہ میں دو افراد کی خودکشی
حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) سلطان بازار اور چلکل گوڑہ پولیس حدود میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ سلطان بازار پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ بھولا کمار یادو جو جھارکھنڈ کا متوطن یہاں شہر میں ہوٹل ملازم تھا اور تروپ بازار کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ تاہم اسکی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 27 سالہ یوگیش جو بودھا نگر چلکل گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ شہر کے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس کو دورے آنے کی شکایت تھی ۔ اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یوگیش اپنی بیماری سے پریشان تھا ہوسکتا ہے اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔