حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ اور بہادرپورہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ بی چنااماں جو سرور نگر علاقہ کے ساکن بھاسکر کی بیوی تھی ۔ این ٹی آر نگر میں رہتی تھی ۔ اس خاتون کی صحت ناساز رہتی تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 35 سالہ کے ماداماں جو ایس بی نگر بہادرپورہ علاقہ کے ساکن یادیا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 16 اکٹوبر کے دن اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
آرٹسٹ کی نعش تالاب سے برآمد
حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز پولیس نے ایک طبلہآرٹسٹ کی نعش کو تالاب سے برآمد کرلیا جو گذشتہ دو دنوں سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 37 سالہ کے اشوک جو طبلہ آرٹسٹ تھا پی جے آر نگر فلم نگر میں رہتا تھا ۔ دو دن قبل وہ اپنے مکان سے نکلا تھا جو واپس نہیں پہونچا ۔ جس کی نعش کو پولیس نے دیالہ چیرو سے برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔